24 نیوز کے مطابق وفاقی محتسب کی مداخلت پر 77 دوا ساز کمپنیوں کو طویل عرصے سے زیر التوا 38 کروڑ 70 لاکھ روپے کے واجبات مل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 77 کمپنیاں کئی برس سے اپنے واجبات کی ادائیگی کی منتظر تھیں۔ وفاقی محتسب نے معاملے کا نوٹس لیا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو ہدایات جاری کیں، جس کے بعد زیر التوا ادائیگیاں جاری کر دی گئیں۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ڈریپ کو ہدایت کی کہ مسئلہ تین ماہ کے اندر حل کیا جائے، جس کے بعد واجبات ادا کر دیے گئے۔
اعجاز احمد قریشی کا کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں کو واجبات کی بروقت ادائیگی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ضروری ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واجبات کئی برس سے زیر التوا تھے اور کئی کمپنیاں 50 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی ادائیگی کی منتظر تھیں۔

Leave a Reply