پاکستان نے بھارت کو ہرا کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

Pakistan blind cricket players celebrate their win over India in Dhaka.

Written by

in

پاکستان نے ڈھاکا میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارت کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نو وکٹیں گر گئیں، پھر نعمت اللہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر جیت دلائی، جب آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے نثار نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ بھارت نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے، درگا راؤ کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایونٹ کا فائنل جمعہ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *