Tag: بلائنڈ کرکٹ

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر بلائنڈ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

    پاکستان نے ڈھاکا میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

    بھارت کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نو وکٹیں گر گئیں، پھر نعمت اللہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر جیت دلائی، جب آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے نثار نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ بھارت نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے، درگا راؤ کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایونٹ کا فائنل جمعہ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان نے بلائنڈ ایشیا کپ میں بھارت کو آخری گیند پر شکست دے دی

    پاکستان نے بلائنڈ ایشیا کپ میں بھارت کو آخری گیند پر شکست دے دی

    پاکستان نے ڈھاکا میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

    ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نو وکٹیں گنوائیں، اور نعمت اللہ نے آخری دو گیندوں پر شاندار کارکردگی دکھا کر جیت دلائی۔

    پاکستان کو آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے جب نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر یادگار فتح حاصل کی۔

    اس سے قبل بھارت نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے۔