این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی الیکشن میں راشد بشیر ورک کامیاب

A voter seals a green ballot box during polling.

Written by

in

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک 43 ہزار 365 ووٹ لے کر این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر سمیرا عنبرین نے این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری فارم 47 جاری کر دیا ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر 30 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ 5 ہزار 373 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 620 تھی، جن میں سے 80 ہزار 16 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ گنتی کے دوران ایک ہزار 135 ووٹ مسترد کیے گئے اور ضمنی الیکشن کے لیے 333 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *