دوران پرواز انٹرنیٹ کی فراہمی، پی ٹی اے نے لائسنسنگ فریم ورک مکمل کر لیا

A person holding a smartphone showing no network signal.

Written by

in

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دوران پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنسنگ فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔

فریم ورک کے تحت لائسنس یافتہ کمپنیاں پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) سے رجسٹرڈ سیٹلائٹس استعمال کر کے مسافروں کو دوران پرواز انٹرنیٹ اور مواصلاتی سہولتیں فراہم کر سکیں گی۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں کو سیٹلائٹ سے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہو گی، جس سے مسافروں کو ہوائی سفر کے دوران بلاتعطل انٹرنیٹ کی سہولت ملے گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والے ٹرانزٹ طیاروں کو ان سروسز کے لیے اتھارٹی سے این او سی لینا لازمی ہو گا۔

فریم ورک میں ان لائسنسنگ اور رجسٹریشن شرائط کی وضاحت کی گئی ہے جو سروسز فراہم کرنے سے قبل فراہم کنندگان کو پوری کرنی ہوں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *