بجلی ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

An electricity meter and high-voltage transmission towers at sunset.

Written by

in

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ ایک روپے 34 پیسے مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مجوزہ اضافہ تین ماہ، دسمبر 2026 سے فروری 2027 تک، لاگو ہوگا۔ نیپرا بعد میں اپنا فیصلہ سنائے گی اور بجلی کی قیمتوں میں حتمی اضافے کا تعین کرے گی۔

سماعت کی صدارت نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار چوہدری نے کی۔ درخواست کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے اور آپریشن و دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے مزید 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *