خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید: اندرونی اختلافات بانی کی رہائی میں رکاوٹ

Defence Minister Khawaja Asif speaks during a press interaction (file photo).

Written by

in

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پارٹی ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو کیا رہا کرائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پارٹی کے رہنما آپس میں ہی لڑ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں تاکہ ان کی اپنی دکانداری چلتی رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے حمایتی اور پارٹی رہنما بانی کے لیے قید سے بھی بڑی سزا ہیں، اور پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پارٹی قیادت اپنے بانی کی رہائی کے لیے کتنی سنجیدہ ہے۔

وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص جیل میں قید اپنے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑاتا تھا، آج خود مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی تکلیف پر قہقہے لگانے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے ان کی ہدایت پر اعلیٰ عدلیہ سے طبی بنیادوں پر ریلیف کی اپیل کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *