امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi speaking beside the Iranian flag.

Written by

in

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا شرائط مان جائے تو تہران دو روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے، اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ممالک نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کوششوں کے تحت آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کے پیش کردہ منصوبے کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران اسلام آباد کے ثالثی کردار سے مطمئن ہے، اور واشنگٹن ایران کی شرائط تسلیم کر لے تو تہران دو روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔

عباس عراقچی ای سی او وزارتی کونسل کے 30 ویں اجلاس کے لیے اسلام آباد میں موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کو مضبوط بنانے، خطے میں تجارت کو آسان بنانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے اجتماعی استحکام کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بیرونی خطرات اور انحصار میں کمی آئے گی اور ایک زیادہ مربوط اور خود کفیل خطے کے قیام کو فروغ حاصل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جدید، جامع اور موثر تجارتی معاہدہ علاقائی تجارت کو وسعت دینے، اقتصادی استحکام مضبوط بنانے اور خطے کے عوام کے لیے فوائد پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور قطر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کر رہے ہیں، اور ای سی او کے اسلام آباد اعلامیے میں ان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *