وفاقی آئینی عدالت: تکنیکی غلطیاں کسی وارث کو شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں

The Federal Constitutional Court building in Islamabad.

Written by

in

وفاقی آئینی عدالت نے جائیداد اور وراثت کی تقسیم سے متعلق ایک دیرینہ تنازع پر اہم تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثت کے انتقال کی درستگی یا محض تکنیکی غلطیاں کسی بھی وارث کو اس کے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی جانب سے تحریر کیے گئے 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دائر کی گئی تمام اپیلیں خارج کر دیں۔

تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ وراثت کی تقسیم میں قرابت داری اور خونی رشتے کا اکیلے اطلاق نہیں ہوتا، اور نہ ہی براہِ راست مرد وارث نہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی قریبی رشتہ دار خود بخود حقدار بن جاتا ہے، بلکہ جائیداد کی تقسیم اسلامی قانونِ وراثت اور مقررہ قانونی زمروں کے تحت ہی عمل میں لائی جائے گی۔

عدالت نے واضح کیا کہ بیوہ اور بہنوں کے مقررہ شرعی حصوں کی تقسیم کے بعد بچنے والی جائیداد پر ‘عصبہ’ یعنی قانونی مرد رشتہ دار کا حق ہوگا، اور قانونی عصبہ کی موجودگی میں ‘رد’ کا اصول نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

اس مقدمے میں وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ شرعی مقررہ حصص کی تقسیم کے بعد بقیہ حصہ متوفی کے چچازاد بھائی کا بنے گا، اور چچازاد بھائی کا قانونی دعویٰ درست قرار دے دیا۔ عدالت نے مزید کہا کہ محض ریونیو انٹریز یا کاغذی فارملٹیز سے کسی کا اصل شرعی حق تبدیل نہیں ہوتا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *