ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں ٹی ٹی پی سے تعلق کے شبے میں زاہد خان، عبداللہ خان (ٹی ٹی پی/لشکر جھنگوی)، ایم نعمان، ایم اکرم، ایم صدیق خان، ایم احسن اور ایم شعیب شامل ہیں۔
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے اور 810 گرام دھماکہ خیز مواد، 19 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 6 ڈیٹونیٹر، 65 ہزار 290 روپے نقدی، ایک پستول، گولیاں، کاربن پیپر اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مقامی پولیس کے تعاون سے 461 کارروائیاں کی گئیں، جن میں 21 ہزار 436 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، 55 مشتبہ افراد گرفتار اور 50 مقدمات درج کیے گئے۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور عوام سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Leave a Reply