پینٹاگون 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کا اعلان کر چکا — نائب صدر وینس بولے ‘دکھائی بھی گئی تو نہیں دیکھوں گا’
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے کے حملہ آور ندال ملک حسن کی سزائے موت کی تو منظوری دے دی ہے، تاہم اسے براہ راست نشر کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔
صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سزائے موت پر عملدرآمد تو ہوگا اور وہ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ہوگی، لیکن لائیو دکھانے کے معاملے پر ابھی غور جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں پینٹاگون واقعی لائیو اسٹریمنگ کرے گا یا نہیں، اور اگر نشریات ہوئی بھی تو وہ نہیں دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ پینٹاگون پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ فورٹ ہڈ حملے کے مجرم کو 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی اور اسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ندال ملک حسن کو 2009 میں ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply