لاہور میں 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ برطرف

A hand points at an envelope reading 'You're Fired!', the illustration used with the report.

Written by

in

لاہور میں مختلف محکموں میں تعینات 44 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ذخیرہ اندوزی، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر قابو پانے میں ناکامی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ 24 نیوز کے مطابق اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے منگل کو محکمہ داخلہ کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے ان مجسٹریٹوں کو عہدے سے ہٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اب پرانے نظام کو ختم کر کے تحصیل کی سطح پر مجسٹریٹوں کی نئی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بازاروں میں ضروری اشیا کی سرکاری نرخوں پر فروخت کی جانچ کریں اور مقررہ قیمتوں سے زیادہ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *