آزاد کے مطابق پشاور پولیس نے شہر کے تمام تھانوں کے محرر عملے کو جدید مانیٹرنگ سسٹم میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فیصلے کے تحت محرر عملے کو کندھوں پر کیمرے لگانے کی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تھانوں میں آنے والے سائلین سے ان کی گفتگو کی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کیمرے براہ راست سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے، جبکہ ان کی مانیٹرنگ کا عمل کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) آفس میں بھی کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ پولیس عملے کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔ نامناسب رویے یا بدسلوکی کی صورت میں ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ٹھوس ثبوت پیش کی جا سکے گی، جس سے پولیس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی مزید موثر ہوگی۔
