Blog

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو

    راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہو گیا ہے، اور افتتاحی مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتتے ہی بیٹنگ کو ترجیح دی، جس کے بعد قومی ٹیم فیلڈنگ کے لیے میدان میں اتر آئی۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے — محمد عمران اور رضا اللہ آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کپتان صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں ٹیم میں فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، شاداب خان، خواجہ نافع، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا کی پلیئنگ الیون کی قیادت کوشل مینڈس کر رہے ہیں۔ مہمان ٹیم میں لہرو اودارا، کامل مشارا، کامندو مینڈس، سہان آراچیگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ سیریز نئی قیادت میں پاکستان کے لیے اہم امتحان سمجھی جا رہی ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے اور میچ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

  • Saudi Arabia Will Be Defended, Mecca Pact Guarantees Regional Stability: DG ISPR

    Saudi Arabia Will Be Defended, Mecca Pact Guarantees Regional Stability: DG ISPR

    DG ISPR Lieutenant General Ahmed Sharif Chaudhry has said the joint Mecca defence pact between Pakistan, Saudi Arabia and Turkiye guarantees peace and stability in the region, stressing that its core purpose — the defence of Saudi Arabia — will be fulfilled at all costs.

    Speaking to a US broadcaster, the military spokesperson said Pakistani troops have been deployed in Saudi Arabia for decades across various sectors and capabilities, making the pact a formal expression of long-standing defence cooperation rather than a sudden or unexpected move. He noted that this military presence spans multiple domains and has been a consistent feature of the bilateral relationship.

    He explained that implementation of the agreement would be entirely defensive in nature. Operational commanders will decide on troop deployments, procedures and how the pact is translated into practical action on the ground, he said, adding that the same applies to the manner in which the agreement is utilised.

    Lt Gen Chaudhry said hostile elements in the region would think many times before acting on any malicious designs in light of the agreement. He emphasised that the pact is not aimed at declaring any state a friend or a foe — its sole objective is the defence of Saudi Arabia, and that defence will be ensured.

    Pakistan’s stance on Iran-US tensions

    On the rising tensions between Iran and the United States, the DG ISPR said Pakistan is actively working to end hostilities and help the two countries reach an agreement, and would continue playing this constructive role in the future. Islamabad wants differences narrowed, a peaceful path found through negotiations, and no further spread of the conflict.

    He said Pakistan has played an important role in the US-Iran ceasefire with complete impartiality, as its real interest lies in regional peace and stability. Expanding the war would benefit no party, he added, underlining that Pakistan’s efforts are driven by the goal of lasting regional calm.

  • سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا، مکہ معاہدہ خطے کے استحکام کی ضمانت ہے: ترجمان پاک فوج

    سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا، مکہ معاہدہ خطے کے استحکام کی ضمانت ہے: ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، اور اس کا بنیادی مقصد سعودی عرب کا دفاع ہے جو ہر حال میں کیا جائے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستانی دستے کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں اور صلاحیتوں کے ساتھ سعودی سرزمین پر تعینات ہیں، اس لیے یہ معاہدہ کسی اچانک فیصلے کا نتیجہ نہیں بلکہ دیرینہ دفاعی تعاون کی باقاعدہ اور منظم شکل ہے۔

    ان کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہوگا۔ دستوں کی تعیناتی، طریقہ کار اور معاہدے کے استعمال کی حکمت عملی سمیت تمام عملی فیصلوں کا اختیار آپریشنل کمانڈرز کے پاس ہوگا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد خطے میں بدنیتی رکھنے والے عناصر کسی بھی مذموم منصوبے پر عمل سے پہلے سو بار سوچیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ معاہدہ کسی ریاست کو دشمن یا دوست قرار دینے کے لیے نہیں ہے، بلکہ اس کا واحد مقصد سعودی عرب کا دفاع ہے۔

    ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان کا موقف

    ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اور یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ اختلافات گھٹیں، مذاکرات کے ذریعے پُرامن راستہ نکلے اور تنازع مزید نہ پھیلے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے مکمل غیرجانبداری کے ساتھ امریکا ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے، کیونکہ اسلام آباد کا اصل مفاد علاقائی امن و استحکام میں مضمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے پھیلاؤ سے کسی فریق کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

  • میرپور: KORT کے 21 سال مکمل، جاتلاں میں ساڑھے 12 ارب روپے سے جدید ہسپتال کا اعلان

    میرپور: KORT کے 21 سال مکمل، جاتلاں میں ساڑھے 12 ارب روپے سے جدید ہسپتال کا اعلان

    میرپور: کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کے قیام کے 21 سال مکمل ہونے پر جاتلاں روڈ پر واقع کورٹ کمپلیکس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ادارے کی دو دہائیوں پر محیط رفاہی، تعلیمی اور انسان دوست خدمات کو سراہا گیا۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایڈوائزر ٹو ڈونلڈ ٹرمپ، معروف امریکی کمیونٹی رہنما اور امریکہ میں KORT کے پہلے ایمبیسڈر ساجد تارڑ تھے۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے مستقل مندوب سردار ظریف خان اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت اکرم بٹ بھی امریکہ سے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

    تقریب میں KORT کے بانی و منتظمِ اعلیٰ چوہدری محمد اختر، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس (ر) اعظم خان، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ فیاض حیدر نوابی، ڈپٹی کمشنر میرپور سید عمران عباس نقوی، ایس ایس پی میرپور خرم اقبال، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور راجہ محمد زبیر خان اور نجم الحسن جاوید ایڈووکیٹ، کمانڈنگ آفیسر ایس سی او، وکلا، کونسلرز، بلدیاتی نمائندے، سماجی کارکن، سینئر صحافی، مخیر حضرات، رضاکار، اساتذہ، KORT کے طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    تقریب میں KORT کے بچوں نے رنگا رنگ اور سبق آموز پروگرام پیش کیے جن میں ٹیبلو، لوک گیت اور ثقافتی پرفارمنس کے ذریعے انسانیت کی خدمت، تعلیم کی اہمیت، صحت کی سہولیات، بنیادی انسانی حقوق، مساوات، ہمدردی اور بھائی چارے کے پیغامات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ پروگراموں میں کشمیری ثقافت و روایات اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد و قربانیوں کو بھی نمایاں کیا گیا۔ بچوں کی پُراعتماد کارکردگی کو شرکاء نے سراہا۔

    ساڑھے 12 ارب روپے کے جدید ہسپتال کا اعلان

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اختر نے کہا کہ 8 اکتوبر 2005 کا قیامت خیز دن آج بھی قلب و ذہن پر نقش ہے، جب آباد گھر اجڑ گئے، ماؤں کی گودیں ویران ہوئیں اور بے شمار معصوم بچے والدین کی شفقت سے محروم ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ KORT کا سفر کسی ذاتی مفاد یا تشہیر کے لیے نہیں بلکہ دردِ دل اور خدمتِ انسانیت کے جذبے سے شروع کیا گیا تھا، اور بنیادی عزم یہ تھا کہ زلزلے کے یتیم بچوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

    انہوں نے KORT کے زیرِ اہتمام جاتلاں میں زیرِ تعمیر جدید ہسپتال کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر تقریباً ساڑھے 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ یہ منصوبہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے اور محروم و نادار طبقات کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی عملی کاوش ہے، تاکہ وسائل کی کمی کے باعث کسی ضرورت مند کو علاج کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والے اہلِ خیر، مخیر حضرات، رضاکاروں، اساتذہ اور بالخصوص بیرونِ ملک مقیم پاکستانی و کشمیری برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    مہمانِ خصوصی ساجد تارڑ نے KORT کی 21 سالہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے نے کشمیر کے لوگوں کو ناقابلِ فراموش صدمے سے دوچار کیا، تاہم اس سانحے کے بعد خدمت، اخوت اور ایثار کے جذبے نے بھی جنم لیا، جس نے بے شمار یتیم بچوں کی زندگیوں میں امید کی کرن پیدا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کو تعلیم، تربیت اور عزتِ نفس کے ساتھ معاشرے کا باوقار فرد بنانا محض امداد نہیں بلکہ نسلوں کی تعمیر کا عمل ہے، اور امریکہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی KORT کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    دیگر مقررین نے کہا کہ KORT نے اپنی خدمات کو وقتی امداد تک محدود رکھنے کے بجائے یتیم اور مستحق بچوں کی مستقل کفالت، تعلیم، صحت، رہائش اور تربیت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ تقریب کے اختتام پر سانحۂ زلزلہ 2005 کے شہداء کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے خدمتِ خلق اور کفالتِ ایتام کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • ڈبلیو ایچ او: بچوں اور نوعمر افراد میں موٹاپے کی شرح 1990 کے بعد چار گنا بڑھ گئی

    ڈبلیو ایچ او: بچوں اور نوعمر افراد میں موٹاپے کی شرح 1990 کے بعد چار گنا بڑھ گئی

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ 1990 کے بعد بچوں اور نوعمر افراد میں موٹاپے کی شرح چار گنا بڑھ گئی ہے، جو ایک تشویشناک عالمی رجحان ہے۔ ادارے کی جانب سے موٹاپے سے بچاؤ کے بارے میں جاری کردہ نئی رہنمائی کے مطابق، پانچ سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح دو فیصد سے بڑھ کر تقریباً آٹھ فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    ادارے کے مطابق، 2024 میں دنیا بھر کے تقریباً 17 کروڑ بچے اور نوعمر افراد موٹاپے کا شکار تھے۔ ان میں پانچ سے نو سال کی عمر کے تقریباً سات کروڑ بچے شامل تھے، جبکہ 10 سے 19 سال کی عمر کے لگ بھگ 10 کروڑ نوعمر اس بیماری سے متاثر تھے۔

    ڈبلیو ایچ او نے موٹاپے کو دائمی اور بار بار لوٹ آنے والی بیماری قرار دیا ہے جو جسم میں مخصوص حد سے زیادہ چربی جمع ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ تاہم، ادارے کا کہنا ہے کہ موثر اور بروقت نگہداشت کے ذریعے اسے روکا جا سکتا ہے۔

    ادارے نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپے کا شکار بچوں اور نوعمر افراد کو زندگی کے ابتدائی مرحلے سے ہی طبی اور سماجی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ موٹاپا کئی طرح کی غیر متعدی بیماریوں، بالخصوص ٹائپ ٹو ذیابیطس اور امراض قلب کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ، موٹاپے کا شکار بچوں اور نوعمر افراد کو سماجی بدنامی، امتیازی سلوک اور تمسخر یا تضحیک کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ادارے نے سفارش کی ہے کہ خوراک کو بہتر بنانا، جسمانی سرگرمی میں اضافہ اور رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ضروری ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں کی خوراک میں تبدیلی، کھیل کود اور متحرک طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے ذریعے موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکا جا سکتا ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق، موٹاپے کی روک تھام بچپن میں ہی شروع ہوتی ہے، اور والدین، اسکولوں اور پالیسی سازوں کی مشترکہ کوششیں بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1138 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1138 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 167,441.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ بڑھنے پر مارکیٹ میں بیشتر حصص کی قیمتیں گر گئیں۔

    کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان نمایاں تھا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی سیشن میں 309.99 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168,270.41 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔ دن بھر فروخت کا دباؤ برقرار رہا اور اختتام پر انڈیکس 1,138.50 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مارکیٹ میں مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 324 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 365.86 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 17.72 ارب روپے رہی۔

    کے ایس ای 30 انڈیکس 405.13 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49,983.85 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1,444.30 پوائنٹس کی کمی کے بعد 240,418.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 6.47 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

    کاروبار کے حجم کے لحاظ سے کے الیکٹرک 29.66 ملین حصص کے ساتھ سرِفہرست رہی، جبکہ سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 21.32 ملین اور ویوز ہوم اپلائنسز کے 16.91 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ سرِفہرست ایڈوانسر کمپنیوں میں یونی کیپ مضاربہ، دیوان شوگر ملز لمیٹڈ اور ستارہ پرکسیڈ لمیٹڈ شامل رہیں۔

    ادھر انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 277 روپے 01 پیسے ہو گئی۔

    انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 79 پیسے، بحرینی دینار کی قدر 734 روپے 75 پیسے، عمانی ریال کی قدر 719 روپے 54 پیسے، کویتی دینار کی قدر 898 روپے 98 پیسے اور قطری ریال کی قدر 75 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 10 پیسے رہی۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق جمعرات کو انڈیکس پر دباؤ کی ایک وجہ منافع کی فروخت تھی، جو ہفتے کے ابتدائی سیشنز میں ریکارڈ بحالی کے بعد دیکھی گئی۔ سرمایہ کار معاشی اشاروں اور عالمی مارکیٹوں کے رجحانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور اگلے سیشنز میں مارکیٹ کی سمت انہی عوامل سے متعین ہوگی۔

  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ: پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی راہ ہموار

    آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ: پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی راہ ہموار

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جمعرات کو پاکستان کے حکام کے ساتھ سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے چوتھے جائزے اور 1.4 ارب ڈالر کی لچک اور پائیداری سہولت (آر ایس ایف) کے تیسرے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے کر لیا۔ ادارے کے مطابق یہ معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی رقم حاصل کرنے کا اہل ہو جائے گا۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منظوری کے بعد پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر (76 کروڑ خصوصی اخذ حق) اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 21 کروڑ ڈالر (15.4 کروڑ خصوصی اخذ حق) ملیں گے، جس کے بعد دونوں پروگراموں کے تحت اب تک کی کل تقسیم شدہ رقم تقریباً 5.7 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق رقم کی اجرائی بورڈ کی منظوری کے بعد چار سے پانچ ہفتوں میں متوقع ہے۔

    فریقین نے 2026 کے آرٹیکل فور مشاورتی عمل کو بھی مکمل کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مشکل بیرونی ماحول کے باوجود ای ایف ایف کے تحت پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر تسلی بخش رہا۔ حکام نے معاشی استحکام کے تحفظ، عوامی مالیات کو مضبوط بنانے، مہنگائی کو اسٹیٹ بینک کے ہدف کے دائرے میں مستقل طور پر لانے، توانائی کے شعبے کی مالی حیثیت بہتر بنانے اور سماجی تحفظ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکام پائیدار، نجی شعبے کی قیادت میں جامع ترقی کے فروغ کے لیے اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آر ایس ایف کے تحت پاکستان کے آب و ہوا سے متعلق اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی پیش رفت جاری ہے، جس کا مقصد آب و ہوا کے خطرات کے خلاف ملک کی لچک بڑھانا اور کمزوریوں کو کم کرنا ہے۔

    آئی ایم ایف کی ٹیم، جس کی قیادت ایوا پیٹرووا نے کی، 23 ستمبر سے 7 اکتوبر تک پاکستان میں موجود رہی، جہاں اس نے 2026 آرٹیکل فور مشاورت کے ساتھ ساتھ ای ایف ایف کے چوتھے جائزے اور آر ایس ایف کے تیسرے جائزے پر بات چیت کی۔ یہ بات چیت واشنگٹن میں ادارے کے ہیڈکوارٹرز سے جاری اعلامیے میں بیان کی گئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اہم سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے بیرونی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ معیشت میں استحکام کا عمل برقرار رہے۔

    مبصرین کے مطابق معاہدے سے جاری مالی سال میں پاکستان کے لیے بیرونی مالیاتی وسائل کے بہاؤ کو تسلسل ملے گا، جو ادائیگیوں کے توازن اور زرمبادلہ کے ذخائر کی بہتری میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

  • OpenAI Rolls Out GPT-6 With ‘Intelligent UI’ for Interactive ChatGPT Answers

    OpenAI Rolls Out GPT-6 With ‘Intelligent UI’ for Interactive ChatGPT Answers

    OpenAI has begun rolling out its newest flagship model, GPT-6, to ChatGPT users worldwide, alongside a new feature called Intelligent UI that lets the chatbot answer with interactive charts, forms, buttons and small on-demand tools instead of plain text alone.

    The rollout began on October 7, 2026, according to the company’s announcement. Users on the Plus, Pro, Business and Enterprise tiers are the first to receive the update, powered by a model variant called GPT-6 Sol. Users on the Free and Go tiers are scheduled to follow starting October 8, powered by a variant called GPT-6 Luna. Both variants are described by the company as tuned for everyday conversation.

    Intelligent UI is the headline change. Instead of replying with a block of prose, ChatGPT can now decide for itself to present an answer as an interactive diagram, a side-by-side comparison, an editable graph or a small tool built on the spot, such as a retirement savings calculator, a dinner bill splitter or a simple game. When plain text is the most useful format, the company says the chatbot will continue to answer in plain text.

    OpenAI’s examples of the new experience include a road-trip plan displayed on a map, a recipe with its cooking timeline shown alongside it, and interactive explanations of complex ideas that let users change an input and watch the outcome update. Users who prefer fewer visuals can turn the feature down.

    Behind the feature is a library of native, streamable components and a compiler that renders the interface progressively as the model generates it, so an interactive element can start appearing before the full answer is complete. The company acknowledges that the model’s design judgment still needs work.

    The release targets the more than 1.2 billion people who use ChatGPT each week, according to figures cited by the company. OpenAI also said GPT-6 makes better decisions about when to look something up and more reliably finds supporting information, and that in internal evaluations it addressed the key aspect of users’ questions more often than its predecessor.

    On safety, the company said GPT-6 builds on earlier safety advances and that it updated the model’s training based on lessons from real-world use to strengthen protections against high-risk misuse involving cyberattacks, biological threats and violence. In adversarial testing, the model showed stronger resistance to attempts to bypass its safeguards, particularly attacks that adapt over multiple turns, according to the announcement.

    The update applies to the Chat experience in ChatGPT, while the models powering the Work and Codex features are not changing as part of this release, the company said.

  • Double Injury Blow for New Zealand Ahead of India T20 Series

    Double Injury Blow for New Zealand Ahead of India T20 Series

    New Zealand’s preparations for their upcoming Twenty20 international series against India suffered a double setback on Friday, with batter Mark Chapman and fast bowler Zak Foulkes both ruled out through injury.

    New Zealand Cricket confirmed the two withdrawals in an official statement. Chapman sustained a tear in his left hamstring while playing in the European T20 League last month. According to officials, the batter is recovering well and is expected to be available for the subsequent one-day international series against India.

    Foulkes, meanwhile, injured his right hip flexor during a recent Canterbury men’s training session. No timeline has yet been set for the fast bowler’s return to play, leaving him unavailable for the five-match T20 contest.

    To cover the absences, New Zealand have called all-rounder Josh Clarkson and fast bowler Blair Tickner into the 16-member T20 squad for the India series. Head coach Rob Walter expressed his disappointment over the injuries while welcoming the opportunity to bring the two replacements into the side.

    “I’m gutted for Mark and Zak and I wish them both a smooth recovery,” Walter said. “We’re fortunate to be able to lean on the expertise of Josh and Blair. I know they’re both very excited to be involved in what’s shaping up to be an epic T20 series.”

    India’s tour of New Zealand features five T20 internationals, five one-day internationals and two Tests, with the opening T20 scheduled for October 22 in Christchurch. The India series is among the most closely watched fixtures on New Zealand’s home calendar, and the loss of an experienced batter and a frontline quick will test the depth of the Black Caps’ squad.

    The updated 16-member T20 squad for the India series is: Mitchell Santner (captain), Finn Allen, Michael Bracewell, Josh Clarkson, Devon Conway, Jacob Duffy, Lockie Ferguson, Matt Henry, Bevon Jacobs, Kyle Jamieson, Adam Milne, Daryl Mitchell, Glenn Phillips, Tim Seifert, Nathan Smith and Blair Tickner.

    Chapman’s absence in particular removes a proven middle-order option from the line-up, while Foulkes’ injury trims New Zealand’s fast-bowling resources. Both Clarkson and Tickner will now have the chance to stake their claims at international level in a high-profile home series.

  • Petrol Up Rs2.31, Diesel Rs0.78 a Litre as Government Moves to Daily Fuel Price Reviews

    Petrol Up Rs2.31, Diesel Rs0.78 a Litre as Government Moves to Daily Fuel Price Reviews

    ISLAMABAD: The federal government on Wednesday increased the price of petrol by Rs2.31 per litre and high-speed diesel (HSD) by Re0.78 per litre, following changes in international oil prices. The revised prices will remain effective for October 9, according to a notification issued by the Petroleum Division.

    After the latest revision, petrol will be available at Rs398.96 per litre, while the price of HSD has been fixed at Rs395.72 per litre, officials said.

    The change comes as the government shifts toward a daily fuel price review mechanism. The Oil and Gas Regulatory Authority (Ogra) has begun publishing daily petroleum prices on its website to improve transparency and allow changes in international oil prices to be passed on to consumers more quickly.

    Petroleum Minister Ali Pervaiz Malik said the daily prices are based on a seven-day average of international market prices, in line with international practice.

    The price revision also brought inflation into focus. On the same day, the National Price Monitoring Committee (NPMC), chaired by Planning and Development Minister Ahsan Iqbal, reviewed wholesale-retail price gaps and the prices of essential commodities, directing the relevant authorities to monitor transport fares.

    An official announcement said the minister expressed concern over rising prices of essential commodities, particularly wheat flour, and directed provincial and district administrations to strengthen monitoring of supplies, market arrivals, hoarding, profiteering and unjustified price increases.

    Mr Iqbal directed the authorities concerned to compare current transport fares with fares prevailing after the previous fuel price increase to determine whether the increase in fuel prices had resulted in any disproportionate rise in fares.

    He also directed the Ministry of Food Security to examine why DAP fertiliser prices remained high in Pakistan despite a decline in international prices, stressing that the benefit of lower international prices should be reflected in the domestic market.

    The minister directed that the inspection and quality assessment report regarding ghee, edible oil and milk products be submitted within one week. He said that if the industry had proposed third-party validation, its cost should be borne by the industry and not the government. He asked provincial governments to closely monitor wholesale and retail prices and take enforcement action where unjustified gaps existed, particularly in major markets including Lahore and Karachi, while also calling for close monitoring of supply chains and distribution costs to prevent disproportionate pass-through of fuel price increases to essential food prices.