Category: Mirpur ajk

Mirpur Azad Kashmir news — city updates, events and community stories. میرپور آزاد کشمیر کی خبریں۔

  • Commercial construction continues in Mirpur despite Supreme Court ban, lawyer says

    Commercial construction continues in Mirpur despite Supreme Court ban, lawyer says

    Former Young Lawyers Association president Asghar Hussain Advocate demands equal enforcement of the court’s decision for all citizens

    In Mirpur, former president of the Young Lawyers Association Mirpur and senior lawyer Asghar Hussain Advocate has said that the Supreme Court of Azad Kashmir has banned the construction of commercial buildings within the limits of the Municipal Corporation Mirpur and the Development Authority.

    According to him, the relevant institutions appear to be failing to get the decision implemented, while commercial construction can currently be seen in several sectors inside the city.

    Speaking to journalists, he expressed surprise that although the relevant institutions are bound to implement the decisions of the Supreme Court of Azad Kashmir, commercial construction continues in the city regardless.

    Asghar Hussain Advocate further said that the Supreme Court’s decision is applied to a citizen who has no relations with officers, while it is not applied to a citizen who does have relations with them. Officers should end this division and keep the application of the Supreme Court’s decision equal, so that the court’s decision does not acquire a contradictory status in the eyes of citizens.

  • سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاری

    سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود میرپور میں کمرشل تعمیرات جاری

    سابق صدر ینگ لائرز ایسوسی ایشن اصغر حسین ایڈووکیٹ کا مطالبہ — عدالتی فیصلے کا اطلاق ہر شہری پر برابر ہونا چاہیے

    میرپور میں سابق صدر ینگ لائرز ایسوسی ایشن میرپور و سینئر قانون دان اصغر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے میونسپل کارپوریشن میرپور اور ادارہ ترقیات کی حدود میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    ان کے مطابق متعلقہ ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں، جبکہ شہر کے اندر اس وقت کئی ایسے سیکٹرز دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں کمرشل تعمیرات ہو رہی ہیں۔

    صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ متعلقہ ادارے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اس کے باوجود شہر میں جاری کمرشل تعمیرات باعث حیرت ہیں۔

    اصغر حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جس شہری کے افسران کے ساتھ تعلقات نہیں، اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ لاگو کر دیا جاتا ہے، اور جس شہری کے افسران کے ساتھ تعلقات ہیں، اس پر فیصلہ لاگو نہیں رہتا۔ افسران کو اس تقسیم کو ختم کرنا چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق مساوی رکھنا چاہیے تاکہ شہریوں کے نزدیک سپریم کورٹ کا فیصلہ متضاد حیثیت اختیار نہ کر سکے۔

  • Mirpur gas agencies inspected, overchargers fined on the spot

    Mirpur gas agencies inspected, overchargers fined on the spot

    Assistant Commissioner visits gas agencies across the city on the Deputy Commissioner’s orders — cylinder weights checked, relief at official rates promised

    On the directions of the Deputy Commissioner Mirpur, the district administration inspected gas agencies across the city. Assistant Commissioner Mirpur Mian Hussam Sajid, accompanied by the Tehsildar Mirpur and a police contingent, visited several agencies.

    During the inspection, a strict warning was issued against profiteering. Agencies found charging more than the fixed rate were fined on the spot.

    The Assistant Commissioner also checked the prescribed weight of gas cylinders and directed that the public be given maximum possible relief, keeping supply and plant rates in view.

    The Mirpur district administration said the provision of quality facilities to citizens at official government rates will be ensured, and any violation will face strict action.

  • میرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانے

    میرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانے

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کی گیس ایجنسیوں کا دورہ — سلنڈروں کا وزن بھی جانچا گیا، عوام کو سرکاری نرخوں پر ریلیف کی یقین دہانی

    میرپور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کی گیس ایجنسیوں کی جانچ پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپور میاں حسام ساجد نے تحصیلدار میرپور اور پولیس نفری کے ہمراہ مختلف ایجنسیوں کا معائنہ کیا۔

    معائنے کے دوران ناجائز منافع خوری پر سخت وارننگ دی گئی۔ جو ایجنسیاں مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کر رہی تھیں، انہیں موقع پر ہی جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے گیس سلنڈروں کے مقرر کردہ وزن کی بھی پڑتال کی اور ہدایت جاری کی کہ سپلائی اور پلانٹ ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

    ضلعی انتظامیہ میرپور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر معیاری سہولتیں فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا، اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • میرپور: آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آج

    میرپور: آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب آج

    میرپور میں آزاد کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی پرچم کشائی کی تقریب آج 24 اکتوبر کو میونسپل کارپوریشن کے لان میں منعقد ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تقریب صبح 8 بج کر 55 منٹ پر سائرن بجنے کے بعد 8 بج کر 58 منٹ پر باقاعدہ طور پر شروع ہوگی۔ تقریب میں آزاد کشمیر پولیس کا چاک و چوبند دستہ قومی پرچم کو سلامی پیش کرے گا جبکہ تحریک آزادی کشمیر اور پاک فوج کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی جائے گی۔

    تقریب میں سیاسی رہنماؤں، انتظامی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، صحافیوں، طلبہ، وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم تاسیس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔

    یوم تاسیس کے موقع پر میرپور شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے نمایاں مقامات پر لہرائے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر یوم تاسیس کی اہمیت اجاگر کرنے والے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق میرپور کے تعلیمی اداروں میں یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں تقاریر، قومی نغمے اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ان پروگراموں کا مقصد طلبہ کو آزاد کشمیر کی تاریخ، تحریک آزادی کشمیر اور شہیدوں کی قربانیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ نئی نسل اپنی شناخت اور تاریخ سے واقف رہ سکے۔

    اس کے علاوہ تعلیمی اداروں اور مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی جن کا مقصد نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند مشاغل، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں سے نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں یوم تاسیس ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن ریاست کے قیام کی یاد تازہ کرتا ہے اور تحریک آزادی کشمیر، ریاستی شناخت اور قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر ریاست بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

  • میرپور میں ٹریفک قوانین پر کریک ڈاؤن شروع

    میرپور میں ٹریفک قوانین پر کریک ڈاؤن شروع

    میرپور میں ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو افسر میرپور راجہ ایاز احمد نے گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

    چیکنگ مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ضروری دستاویزات یا درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سفر، روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑی چلانے اور مقررہ حد سے زیادہ مسافروں یا سامان کی نقل و حمل پر کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا اور مستقبل میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کی وارننگ دی گئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ایاز احمد نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے تمام ضروری دستاویزات، درست ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ ہمراہ رکھیں اور گاڑیوں میں مسافروں یا سامان کی اوور لوڈنگ سے پرہیز کریں۔

    چیکنگ کے دوران بعض ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہی نہیں تھے جبکہ کئی گاڑیاں روٹ پرمٹ کے بغیر چل رہی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے خلاف ورزیوں پر موقع پر جرمانہ کیا گیا اور ڈرائیوروں کو وارننگ دی گئی کہ اگر آئندہ خلاف ورزی ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ میرپور آزاد کشمیر کا بڑا شہری مرکز ہے جہاں ٹریفک کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کا نفاذ جاری رہے گا اور اچانک چیکنگ کا یہ سلسلہ مختلف علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

    حفاظت سب کی ذمہ داری

    انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلسل جاری رہے گی۔ اچانک چیکنگ کا مقصد نہ صرف خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کرنا بلکہ ڈرائیوروں میں قوانین کے احترام کی شعوری ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق میرپور جیسے بڑے شہری مراکز میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کے باعث ایسے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ اوور لوڈنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سڑک حادثات کی بڑی وجوہات میں شمار ہوتی ہیں، اس لیے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کو شہریوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

  • میرپور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن

    میرپور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن

    میرپور: آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کی انتظامیہ نے سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز انتظامیہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی اور متعدد خلاف ورزیوں پر موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔

    اس مہم کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو آفیسر میرپور راجہ ایاز احمد نے کی، جنہوں نے اچانک گاڑیوں کی جانچ پڑتال مہم کے دوران متعدد ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی۔ عہدیداروں کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، ضروری دستاویزات یا درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سفر کرنے والوں، بغیر روٹ پرمٹ کے گاڑیاں چلانے والوں اور مقررہ گنجائش سے زائد مسافر یا سامان لے جانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    عہدیداروں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کیے گئے اور انہیں آئندہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تنبیہ کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی ضلع کی سڑکوں پر نفاذ کو سخت کرنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ایاز احمد نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران تمام ضروری کاغذات، درست ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ ہمراہ رکھیں اور گاڑیوں میں مسافروں یا سامان کی گنجائش سے زائد لوڈنگ سے مکمل گریز کریں۔

    عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ آنے والے دنوں میں بھی ایسی اچانک جانچ مہم جاری رکھے گی، تاکہ سڑکوں پر قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق سخت نفاذ کے ساتھ ساتھ عوامی شعور بھی حادثات میں کمی کے لیے ضروری ہے، اور اس مہم سے ضلع میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر ہونے کی توقع ہے۔

  • میرپور: ریاض انقلابی کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس

    میرپور: ریاض انقلابی کی یاد میں فل کورٹ تعزیتی ریفرنس

    میرپور: چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس سعید اکرم راجہ کی زیر صدارت سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں سینئر قانون دان مرحوم ریاض انقلابی ایڈووکیٹ کی پیشہ ورانہ، سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فل کورٹ تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ یہ ریفرنس عدلیہ کی جانب سے مرحوم کی طویل قانونی اور عوامی جدوجہد کے اعتراف میں منعقد کیا گیا۔

    فل کورٹ تعزیتی ریفرنس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر محمد ندیم خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فیاض حیدر نوابی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور بابر علی خان ایڈووکیٹ، چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی بار کونسل سردار حلیم خان ایڈووکیٹ، مرحوم کے برادرِ حقیقی عبدالغفار انقلابی، وکلا اور صحافیوں سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔

    چیف جسٹس جسٹس سعید اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ریاض انقلابی ایڈووکیٹ ایک ملنسار، باوقار اور اصول پسند قانون دان تھے جنہوں نے اپنی زندگی شعبہ وکالت، انصاف کی فراہمی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کے لیے وقف کئے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار لازم و ملزوم ہیں اور انصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    چیف جسٹس نے بتایا کہ 2019ء میں مرحوم سے ان کا تعارف ہوا اور عدالت میں ان کی باوقار شخصیت، سحر انگیز گفتگو اور حقائق پر مبنی مدلل دلائل ہمیشہ قابلِ تحسین پائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر قانون دان اپنے علم و تجربے کے ذریعے عدالتی نظام کو مضبوط بناتے اور نوجوان وکلا کی رہنمائی کرتے ہیں، جبکہ مرحوم نے قانون کے پیشے کو عوامی خدمت اور انصاف کے حصول کا مؤثر وسیلہ بنایا۔

    ایڈووکیٹ جنرل محمد ندیم خان نے کہا کہ مرحوم ریاض انقلابی ایڈووکیٹ ایک قومی رہنما، کم گو، صاحبِ بصیرت اور مدلل گفتگو کرنے والے قانون دان تھے۔ ان کے دلائل حقائق پر مبنی ہوتے تھے اور وہ نوجوان وکلا کے لیے رہنمائی کا ذریعہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم نے تحریکِ آزادی کشمیر اور 1981ء کی عوامی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فیاض حیدر نوابی نے کہا کہ مرحوم چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک شعبہ وکالت سے وابستہ رہے اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور منگلا ڈیم کے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مرحوم کی جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

    صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور بابر علی خان ایڈووکیٹ نے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر چیف جسٹس اور ججز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین قانون دان، متحرک سیاسی کارکن اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار انسان تھے، اور بنیادی حقوق کے تحفظ، بدعنوانی کے خلاف جدوجہد اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔ چیف جسٹس نے مرحوم کے اہلِخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

  • میرپور: پولیس کی 3 ارب روپے سے زائد کی ریکوری

    میرپور: پولیس کی 3 ارب روپے سے زائد کی ریکوری

    میرپور: میرپور پولیس نے ایس ایس پی خرم اقبال کی قیادت میں گزشتہ سال سے اب تک تین ارب روپے سے زائد کی ریکوری اور درجنوں گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں جرائم پیشہ عناصر اور مبینہ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس بیان کے مطابق حالیہ کامیابیوں میں تھانہ تھوتھال پولیس نے صرف ایک ماہ کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ریکوری کے ساتھ پانچ گاڑیاں بھی برآمد کیں۔ ایک اور بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھوتھال پولیس نے 8 لاکھ روپے مالیت کی ایک چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے اسے اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

    اسی سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    ایس ایس پی خرم اقبال نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر اور مبینہ ویزا فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام، چوری شدہ املاک کی بازیابی اور فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رہیں گے۔

    انہوں نے اسلام آباد میں ویزا فراڈ کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ بیرونِ ملک تعلیم، ملازمت یا ویزے کی پیشکش کرنے والے ایجنٹوں سے معاملہ کرنے سے پہلے ان کی قانونی حیثیت اور متعلقہ دستاویزات کی مکمل تصدیق ضرور کریں۔ ان کے بقول شہری کسی بھی مشکوک ایجنٹ کے جھانسے میں آنے کے بجائے متعلقہ سرکاری اداروں سے رجوع کریں۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ فراڈ کی صورت میں فوری شکایت درج کروائی جائے اور قانونی طریقۂ کار اختیار کیا جائے، تاکہ دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

  • میرپور: بیرون ملک ملازمت کے دھوکے میں ملوث ملزم گرفتار

    میرپور: بیرون ملک ملازمت کے دھوکے میں ملوث ملزم گرفتار

    اٹک: اٹک پولیس نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر آزاد جموں و کشمیر اور اٹک کے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم حسیب زمان بٹ ولد گل زمان بٹ سٹی صدر روڈ راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف تقریباً اٹھارہ ماہ قبل مقدمہ درج ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد عثمان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ملزم کو حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے تفتیش کے لیے اس کا ریمانڈ پولیس کو دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم روپوش تھا اور اس کی تلاش کافی عرصے سے جاری تھی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور سٹی پولیس اسٹیشن میرپور نے ملزم کے خلاف بیرون ملک ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی کے تین مقدمات درج کیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق راجہ انور حسین اور محمد ولید، دونوں ضلع میرپور کے رہائشی، سے مجموعی طور پر چار اعشاریہ دو ملین روپے؛ محمد عارف، جو میرپور سے تعلق رکھتا ہے، سے دو اعشاریہ چار ملین روپے؛ اور عابد محمود کھوکھر، جو میرپور کا رہائشی ہے، سے ستتر اعشاریہ ایک ملین روپے لیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد دیگر افراد بھی بیرون ملک ملازمت کے وعدے پر اپنی جمع پونجی سے محروم ہوئے اور شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ملزم مبینہ طور پر واہ کینٹ کے علاقے میں روپوش رہا، جبکہ اس کے خاندان کے افراد لوگوں کو بتاتے رہے کہ وہ بیرون ملک گیا ہوا ہے اور وہاں اس کا انتقال ہو چکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ بہتر مستقبل اور بیرون ملک روزگار کی امید دلا کر لوگوں سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ممکنہ متاثرین اور ہتھیائی گئی رقوم کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    پولیس حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے کسی بھی شخص یا ایجنٹ کو رقم دینے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت اور متعلقہ لائسنس کی تصدیق ضرور کریں تاکہ اس طرح کی دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔