نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے

Maryam Nawaz, Nawaz Sharif and Shehbaz Sharif in a composite portrait.

Written by

in

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل 18 نومبر کو مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے دورے سے قبل مظفرآباد اور وادی نیلم میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام ساجد اقبال کے ہمراہ دورے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں آزاد کشمیر کے وزیر توانائی و آبی وسائل ثاقب مجید راجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ پلان کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے، جس کے تحت آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *