میرپور میں گیس ایجنسیوں کی چیکنگ، زائد نرخ لینے والوں پر موقع پر جرمانے

میرپور کی ایک گیس ایجنسی کے باہر معائنہ کرتے ہوئے افسران اور پولیس اہلکار

Written by

in

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا شہر کی گیس ایجنسیوں کا دورہ — سلنڈروں کا وزن بھی جانچا گیا، عوام کو سرکاری نرخوں پر ریلیف کی یقین دہانی

میرپور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کی گیس ایجنسیوں کی جانچ پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپور میاں حسام ساجد نے تحصیلدار میرپور اور پولیس نفری کے ہمراہ مختلف ایجنسیوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ناجائز منافع خوری پر سخت وارننگ دی گئی۔ جو ایجنسیاں مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کر رہی تھیں، انہیں موقع پر ہی جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گیس سلنڈروں کے مقرر کردہ وزن کی بھی پڑتال کی اور ہدایت جاری کی کہ سپلائی اور پلانٹ ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ میرپور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر معیاری سہولتیں فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا، اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *